افغانستان کاپاکستان پر کنٹرمیں 62راکٹ فائرکرنے کا الزام
کنٹر(این این آئی)افغانستان نے حسب معمول ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین سے افغانستان کے صوبہ کنڑ پر62 راکٹ فائر کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ کے پولیس چیف عبدالحبیب سید خیلی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ راکٹ گزشتہ روز صوبہ کنڑ کے شہر دانگام پر داغے گئے، ان راکٹ حملوں میں ہونے والے نقصان کی اطلاع نہیں ۔
،انہوں نے الزام عائد کیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چھ ہزار سے زیادہ راکٹ پاکستانی سرزمین سے افغانستان پر داغے گئے ہیں تاہ پاکستان نے افغانستان کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے افغانستان پاکستان پر راکٹ فائرکرنے کے الزام عائد کرتاآرہاہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے اس پر احتجاج بھی کیاگیا۔
بیلجیئم کی خفیہ ایجنسی کا 90داعش جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ
حکومت نے اس طرح کی خبروں کی نشرواشاعت پر پابندی عائدکررکھی ہے،رپورٹ
برسلز(این این آئی) بیلجیئم کی خفیہ ایجنسی نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے90 شہریوں کو گرفتار لیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم کی خفیہ ایجنسی نے دہشتگرد گروہ داعش کے نوے سے زیادہ ایسے عناصر کو گرفتار کرلیا ہے جنھوں نے بیلجیئم میں دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے حکام عوام نے میں خوف و ہراس کی روک تھام کے لئے اپنے ملک میں اس طرح کی خبروں کو منظر عام پر لانے کی پابندی لگا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ شام کی جنگ میں بیلجیئم کے تقریبا تین سو شہریوں نے دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت اختیار کی اور گرفتار ہونے والے دہشتگرد شام سے واپس بیلجیئم لوٹنے کے بعد گرفتار ہوئے ہیں۔ بیلجیئم کے حکام اور عوام کو دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے والے بیلجیئم کے شہریوں کی وطن واپسی اور دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے میں تشویش لاحق ہوچکی ہے۔