• news

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری‘ پاکستان میں مقیم سفارتکاروں کی گہری دلچسپی

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں فوج میں ہونے والی تبدیلیوں خاص طور پر ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی کی تقرری میں پاکستان میں مقیم سفارتکاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سفارتکاروں نے ان تبدیلیوں کے بارے میں اپنے دارالحکومتوں کو رپورٹس ارسال کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے بھی پاکستان کی طاقتور بااثر انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کو نمایاں کوریج دی ہے۔بھارتی میڈیا نے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کو نمایاں کوریج دی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل رضوان اختر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خصوصی معتمد ہیں۔
گہری دلچسپی

ای پیپر-دی نیشن