• news

جنرل رضوان اختر سیاسی دوبا میں نہیں آتے، آرمی چیف کے قریبی ساتھی شمار ہوتے ہیں


اسلام آباد+کراچی+ واشنگٹن (سٹاف رپورٹر+ نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی کی پاک فوج میں شہرت ایک ایسے افسر کے طور پر ہے جو اپنے غیر سیاسی نظریات کی وجہ سے غیر جانبدار سمجھے جاتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریی ساتھی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کراچی میں بطور ڈائریکٹر جنرل رینجرز خدمات انجام دے رہے تھے اور اس دوران انہوں نے ایک ایسے افسر کے طور پر اپنی ساکھ بنائی ہے جو سیاسی دبا¶ کا شکار نہیں ہوتا۔ رینجرز کی سربراہی سے قبل میجر جنرل رضوان اختر وزیرستان میں تعینات تھے جہاں وہ آپریشن میں بھی شریک رہے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں ستمبر 1982ءمیں کمشن حاصل کیا تھا۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے وار کورس کر رکھا ہے۔ وہ فاٹا میں ایک انفنٹری بریگیڈ اور ڈویژن کی کمان کر چکے ہیں اور ڈی جی رینجرز سندھ رہے۔ کور کمانڈر منگلا مقرر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد ہلال حسین اس وقت ڈی جی ملٹری ٹریننگ جی ایچ کیو کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ستمبر 1982ءمیں آرٹلری میں کمشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، آسٹریلیا اور این ڈی یو اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے ملٹری ایڈوائزر بھی رہے ہیں اور صدر پاکستان کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے فاٹا میں ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کے علاوہ ڈی جی رینجرز پنجاب کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ لفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے 1982ءمیں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، کوالالمپور اور این ڈی یو اسلام آباد کے گجریجویٹ ہیں۔ انہوں نے فاٹا میں ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کی ہے۔ وہ فرنٹیئر کور خیبر پی کے کے انسپکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں اور اس وقت جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا تعلق بھی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے ہے جہاں انہوں نے مارچ 1983ءمیں کمشن حاصل کیا، وہ اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ امریکہ میں ڈیفنس اتاشی بھی رہے ہیں۔ وہ فاٹا میں ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے 1983ءمیں آرمڈ کور میں کمشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، این ڈی یو اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور امریکہ سے وار کورس کر رکھا ہے۔ انہوں نے ایک میکانائزڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رکھی ہے اور آج کل آئی ایس آئی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چیف انسٹرکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے 1983ءمیں پاک فوج میں کمشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں، ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کر رکھی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی/ غیر سیاسی

ای پیپر-دی نیشن