1948ء کی اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑی عزیزالرحمن انتقال کر گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) 1948ء کے اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی کھلاڑی عزیز الرحمن 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عزیزالرحمن کا شمار پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد پہلے اولمپک گیمز میں شرکت کی۔