کارکنوں کی گرفتاری کے الزامات بے بنیاد ہیں: آئی جی نے توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرا دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی فیصلے کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا نے جواب داخل کرا دیا جبکہ فاضل عدالت نے تحریک انصاف کے وکلاکو 14 اکتوبر تک جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد مسعود تبسم نے تحریک انصاف کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی لیگل قیصر علی شیخ نے جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ توہین عدالت کی درخواست میں کسی کارکن کی گرفتاری کی نشاندہی نہیں کی گئی، مجاز اتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں بعض افراد کو نظربند کیا گیا ہے جس کا آئی جی سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔
آئی جی / جواب