عالمی ادارہ صحت نے کراچی کے علاقے گڈاپ کو پولیو کا گڑھ قرار دے دیا
کراچی (این این آئی) عالمی اداہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ تشخیص ہوئے ہیں۔کراچی کا علاقہ گڈاپ پولیو کا گڑھ بن گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک 82 فیصد پولیو کیسز پاکستان سے ہیں ¾ رواں سال 166 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال مزید کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس طرح پاکستان میں پہلی دفعہ پولیو کے کیسز 200 سے زائد ہو جائیں گے۔
پاکستان/ پولیو