• news

شکارپور‘ سیاہ کاری کے الزام میں3 افراد قتل‘ گھروں پر حملے

شکارپور(نامہ نگار) لکھی غلام شاہ تھانہ کوٹ شاہو کی حدود گاﺅں محمود آباد میں سیاہ کاری کے جھوڑے میں جتوئی اور بلو برادریوں میں تصادم کے نتیجے میں3 افراد قتل کردیئے گئے۔ سیاہ کاری کے نتیجے میں مسلح افراد نے گھروں پر حملہ کرکے میر محمد جتوئی اور امداد بلو کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جبکہ دوسری طرف سے جتوئی برادری نے میر محمد کا بدلہ لیتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میںارشاد مارا گیا جس پر جتوئی قبیلے کے لوگ امداد بلو‘ امید علی بلو اور پرویز بلو کو اغوا کرکے لے گئے۔
شکارپور/ قتل

ای پیپر-دی نیشن