• news

ماڈل ٹاﺅن: حساس ادارے کی ریٹائرڈ خاتون افسر کی پراسرار موت

لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹاﺅن کے علاقے میں حساس ادارے کی ریٹائرڈ خاتون افسر گھر مےں پراسرارطور پرمردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن141۔اے کی رہائشی76سالہ کرنل (ر) فرخ رفیع گھر مےںاپنے ملازم کے ہمراہ رہتی تھی۔ انکا ملازم انور چھٹی پر اپنے گاﺅں گیا ہوا تھا۔ جب وہ گزشتہ روز چھٹی سے واپس آیا تو گھر مےں اس کی مالکن فرخ رفیع مردہ حالت میں پڑی تھی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے مےں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ شبہ ہے کہ خاتون کو قتل گیا گیا ہے تاہم پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولےس کے مطابق کرنل (ر) فرخ رفیع غےر شادی شدہ تھی اور ابھی تک ان کے ورثاءسے رابطہ نہےں ہو سکا ہے۔
پراسرار موت

ای پیپر-دی نیشن