• news

گوجرانوالہ: طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری میں پانچویں مرتبہ توسیع، 2 اکتوبر کو پیشی کا حکم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس افسران، اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری میں پانچویں مرتبہ توسیع کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے ملزم کو 2 اکتوبر کے روزگرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج چودھری امتیاز کے روبرو تھانہ گکھڑ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی پولیس نے م¶قف اختیار کیا نامزد ملزم طاہرالقادری اسلام آباد دھرنے میں ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گرفتار کر کے عدالت کے رو برو پیش نہیں کیا جا سکا۔

خصوصی عدالت

ای پیپر-دی نیشن