پارٹی مخالف بیان بازی پر جاوید ہاشمی کی رکنیت معطل، شوکاز نوٹس
اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے صدر جاوید ہاشمی کی پارٹی کے خلاف بیان بازی پر رکنیت معطل کردی، پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی طرف سے شو کاز نوٹس میں جاوید ہاشمی سے کہا گیا ہے وہ پارٹی کے خلاف مسلسل بیان بازی کررہے ہیں جس پر پارٹی چیئرمین نے پارٹی کے آئین کے تحت انہیں معطل کردیا۔ شوکاز نوٹس میں جاوید ہاشمی سے کہا گیا وہ 29 ستمبر کو پارٹی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں اور اپنا موقف پیش کریں۔ شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے لی گئی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق جاوید ہاشمی کی رکنیت انضباطی کارروائی کے دوران معطل رہے گی۔
ہاشمی/ نوٹس