• news

بلوچستان کی تین جیلوں میں لگائے گئے موبائل فون جیمرز جواب دے گئے

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی تین جیلوں میں لگائے گئے موبائل فون جیمرز جواب دے گئے ، یہ موبائل فون جیمرز دو سال قبل ہی ستر لاکھ روپے کی لاگت سے لگائے گئے تھے۔محکمہ جیل کے ذرائع کے مطابق دو سال قبل بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں ستر لاکھ روپے کی لاگت سے موبائل فون جیمرز لگائے جانے کاکام شروع ہوا تھا۔ اس رقم سے صرف کوئٹہ ،مچھ اور نوشکی جیل میں جیمرز کی تنصیب ہوسکی۔ کوئٹہ اور نوشکی جیل کے جیمرز جلد جواب دے گئے تومچھ میں لگائے جیمرز کوئٹہ جیل منتقل کردئیے گئے، مگر جیمرز ناکارہ نکلے ، دو موبائل جیمرز میں سگنل جام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ صوبے کی جیلوں میں موبائل فون جیمرز نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں میں موبائل استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، سنٹرل جیل مچھ، سنٹرل جیل خضدار اور سنٹرل جیل گڈانی کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس ترین جیل قرار دیا گیا ہے۔
جیل/جیمرز

ای پیپر-دی نیشن