”مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے نقصانات پر پاکستان نے نوٹس نہیں لیا“: علی گیلانی کا فون پر سراج الحق سے شکوہ
لاہور (ثناءنیوز) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بری طرح تباہی ہوئی جس کا پاکستانی حکومت نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک سیلابی پانی اور کیچڑ میں نعشیں پھنسی ہوئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد ریسکیو کا کوئی کام نہیں کیا بلکہ عالمی رفاہی تنظیموں کے امدادی کاموں میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیں بے شک امداد نہ دے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جو گزر رہی ہے اسے عالمی سطح پر اجاگرکرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سراج الحق نے سید علی گیلانی کویقین دلایا کہ جماعت اسلامی اپنے کشمیری بھائیوں کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
علی گیلانی فون