نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے پر نیپرا کا اظہار تشویش ‘تفصیلات طلب کر لیں
اسلام آباد (راجہ عابدپروےز/خبرنگار) نےپرا نے نندی پور پاور منصوبے کی لاگت مےں27ارب روپے اضافہ پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے سٹےک ہولڈر سے رابطہ کرکے محرکات کی تفصےلات طلب کر لی ہےں، وزارت پانی و بجلی، خزانہ، پلاننگ، سوئی نادرن اور کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشنز کو 13سوالات ارسال کرکے جواب طلب کےا گےا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاگت مےں اضافہ اور ہائی ٹےرف کا بوجھ صارفےن پر ڈالاجائے گا۔ واضح رہے کہ 425 میگاواٹ کے نندی پور پاور پلانٹ کی لاگت 27ارب روپے اضافے کیساتھ 57ارب روپے سے بڑھ کر 84ارب روپے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نندی پور منصوبہ پاکستان کا مہنگا ترین منصوبہ بن گیا ہے۔ پی سی ون کے مطابق نندی پور منصوبے کی لاگت 22ارب روپے تھی تاہم 7سال کی تاخیر کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ سال منصوبے کی لاگت پر نظرثانی کرتے ہوئے 35ارب روپے اضافے کے ساتھ 57.4 ارب روپے کردی تھی۔ نادرن پاور جنریشن کمپنی نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ فرنس آئل پر نندی پور پاور منصوبے کا ٹیرف آئندہ 30سال کیلئے 18روپے 16پیسے فی یونٹ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 27روپے 91پیسے اور گیس پر 8روپے 44پیسے فی یونٹ منظورکیا جائے۔
نندی پور پراجیکٹ