لندن: گورنر پنجاب کی الطاف حسین سے ملاقات، سیاسی صورتحال، دھرنوں پر تبادلہ خیال
لندن (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے لندن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابر غوری اور فیصل سبزواری نے چودھری سرور کا استقبال کیا۔ الطاف حسین سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر/ ملاقات