• news

ایل ڈی اے نے لاہور ڈویژن کی 347 پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو غیرقانونی قرار دیدیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے اضلاع لاہور ‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ صاحب اور قصور میں واقع347 پرائیوٹ رہائشی سکیمیں اور لینڈ سب ڈویژنز غیر قانونی ہیں- ان سکیموں میں پلاٹوں کے متوقع خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی سکیم میں اس وقت تک پلاٹ نہ خریدیں جب تک اس ایل ڈی اے کی طرف سے اس رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویژن کی منظوری نہیں دے دی جاتی - شہری کسی بھی رہائشی سکیم/لینڈ سب ڈویژن میں پلاٹ خریدنے سے پہلے اس سکیم او رپلاٹ کی قانونی حیثیت کے بارے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے معلومات حاصل کرلیں- ضلع لاہور کی حدود میں واقع 98سکیمیں غیر قانونی ہیں -ان سکیموں میں 69ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹائون‘14واہگہ ٹائون ‘10اقبال ٹائون اور پانچ عزیز بھٹی ٹائون کی حدود میں واقع ہیں - ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق نشتر ٹائون میںعالم ریزڈینسی‘وائٹل پریمیم ‘انور ٹائون‘بدر کالونی‘بلال ٹائون‘فاطمہ ہائوسز‘گیلانی ہومز‘گیلا نی پارک 1-‘گیلانی پارک2-‘گرین کیپ ہائوسنگ سکیم‘اقبال پارک‘المدینہ ٹائون ہائوسنگ سکیم ‘گلشنِ امین‘حاجی امانت علی اسٹیٹ‘ ہجویری گارڈنز‘ّآئیڈیل گارڈن ہائوسنگ سکیم‘کوہ نور ہائوسنگ سکیم‘ملک پارک‘ میاں قاسم اسٹیٹ ‘ سادات کالونی‘ وحید برادرز‘ گل نشان ہائوسنگ سکیم ‘ حاجی امانت علی شاہ‘ ہیون ہومز‘ اسلام پارک ہائوسنگ سکیم ‘ جوہر ولاز ہائوسنگ سکیم‘ پرائم ہومز‘ جوڈیشل ایونیو ہائوسنگ سکیم‘ ماہ نور ولاز‘ رحمان پارک‘  ناصر کالونی‘ پارک ویو ولاز سب ڈویژن نزد ٹی اینڈ ٹی ہائوسنگ سکیم‘ولاز نزد آبپارہ ہائوسنگ سکیم ‘ میاں فارم ہائوسز‘ مصطفی ٹائون‘ غوثیہ کالونی‘ اذان ہائوسنگ سکیم ‘ 1384 K ہائوسنگ سکیم‘ عبداللہ پارک ہائوسنگ سکیم ‘ عبداللہ پارک ہائوسنگ سکیم‘ الرحمن فائونڈیشن ہائوسنگ سکیم ‘ بدر کالونی‘ ایلیٹ ٹائون‘ گلبرگ پارک ہائوسنگ سکیم‘ حاجی پارک ہائوسنگ سکیم ‘ صابر اسٹیٹ II ہائوسنگ سکیم‘ مدینہ ویو ہائوسنگ سکیم ‘ میاں جی عبداللہ ہائوسنگ سکیم‘ اخترآبادہائوسنگ سکیم ‘ الحرم گارڈن‘ عزیز کالونی‘ بلال ٹائون ‘ فیصل ٹائون‘ فیصل ٹائون فیز II‘ گلبرک پارک ‘ انڈس اسٹیٹ ‘ لاہور گارڈن‘ نیو گلشن لاہور‘ اولمپک ویلیج‘ روشن ٹائون‘ سبحان گارڈن‘ ریحان گارڈن‘ُپرل گارڈن‘مدینہ ایونیو ‘ نذیرگارڈن اور زین ہومز- واہگہ ٹائون میں شریف پارک‘ حکیم ٹائون‘ جیوا پارک‘ طیب ٹائون‘ فیروز پارک‘المدینہ گارڈن‘خیبر گارڈن‘علی عالم گارڈن‘طفیل گارڈن‘رضوان گارڈن نزد کینال‘لاہور میڈیکل ہائوسنگ سکیم فیز1‘لاہور میڈیکل ہائوسنگ سکیم  فیزII‘لاہور میڈیکل ہائوسنگ سکیم فیزIII‘اسد ٹائون اور گیریژن گارڈن فیزIII‘عزیز بھٹی ٹائون میں ہجویری‘ میاںعزیزگارڈن‘آئی بی ایل ہومز‘ارشد گارڈن‘اقبال ٹائون میںعبدا للہ ٹائون‘آمنہ پارک‘حافظ ٹائون‘حسنین پارک‘ایل ڈی اے ایمپلائیز ہائوسنگ سوسائٹی‘جمیل پارک‘پاک ٹائون‘رانا ٹائون ‘ڈاکٹر سوسائٹ اورسب ڈویژن نزد سلطان ٹائون شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن