• news

گھریلو ناچاقی اور جھگڑوں سے تنگ آکر 3افراد کی خودکشی

لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں تین افراد نے گھریلو ناچاقی اور پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ، شیخوپورہ روڈ پر واقع ایک مقامی ملز میں گھریلو ناچاقی پر ملز ملازم نوجوان شکیل احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ میانوالی کے نواحی قصبہ جھانبرہ کے نوجوان قربان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے آگے کود کر نوجوان ناصر نے زندگی ختم کر لی۔ پولیس کے مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن