لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری سے دو دن میں جواب طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی نظربندی کیخلاف ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دن میں جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کاشف عباس نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر حکومت نے اسے دہشت گردوں کا ساتھی قرار دیتے ہوئے نظربند کر دیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی عدالت گلو بٹ کی نظربندی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنیکا حکم دے۔ عدالت نے گلو بٹ کی درخواست کی نقل ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان کو بھجواتے ہوئے ان سے پرسوں تک جواب طلب کر لیا۔
ہوم سیکرٹری/ نوٹس