جمشید دستی نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبوں کے قیام کیلئے بل جمع کرا دیا
اسلام آباد/ ملتان (آئی این پی) مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے بل جمع کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد جنوبی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کریں اور انہیں بل کی حمایت پر آمادہ کریں گے جیسے ہی ہمارا صوبہ قائم ہوگا تو ہم اپنی مرضی سے نام کا فیصلہ کر لیں گے۔