پرویز خٹک کا انکار، وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس پر مشکلات کا شکار
اسلام آباد(ثناء نیوز) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک کے انکار کے باعث مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے معاملے پر وفاقی حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ اجلاس 22 اگست کو ہونا تھا۔ اجلاس طلب کرنے کی وزیر بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے چند روز قبل تصدیق کی گئی تھی۔ قومی مردم شماری توانائی کے منصوبوں سے متعلق ہم امور زیر غور آنے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اب اجلاس یکم اکتوبر کو ہوگا۔ وفاقی حکومت آئندہ ہفتے سیاسی بحران کے حل ہونے کے حوالے سے پر امید ہے ۔