عدلیہ مخالف بینرز و پوسٹر لگائے جانے کے خلاف مقدمے کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز و پوسٹر لگائے جانے کے خلاف لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کل ( بدھ کو ) کرے گا ۔ عدالتی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہے عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دے رکھا ہے کہ عدلیہ مخالف بینرز لگانے والوں کا پتہ لگایا جائے اور بتایا جائے کہ ان بینرز لگانے والوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔