• news

’’پیپلزپارٹی سے اختلافات‘‘ ق لیگ نے گلگت بلتستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

گلگت (آن لائن) پیپلزپارٹی سے اختلافات کے بعد ق لیگ  نے گلگت بلتستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ق لیگ گلگت بلتستان کے صدر مرزا حسین کا کہنا ہے کہ منگل کو سپیکر کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن میں ملوث ہے اس حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان حکومت میں ق لیگ کے تین وزراء شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن