• news

وفاق نے گیس منصوبے کا این او سی جاری نہ کیا تو عدالت جائیں گے: سپیکر خیبر پی کے اسمبلی

پشاور (ثناء نیوز) سپیکر خیبر پی کے  اسمبلی  اسد قیصر نے کہا ہے کہ عید الاضحی تک اگر وفاقی حکومت نے صوابی سوئی گیس منصوبہ کیلئے این او سی جاری نہ کیا تو پشاور ہائیکورٹ میں وفاق کے خلاف رٹ دائر کرونگا۔ مذکورہ منصوبہ کیلئے وزیراعلی پرویز  خٹک نے تمام فنڈزفراہم کرنے کا وعدہ پہلے ہی کردیا  لیکن وفاقی حکومت این او سی جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے موضع شمہ کو بانڈہ مرغزصوابی میں ایک  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ اگر پچھلے ادوار میں ضلع صوابی کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز نہ کیا جاتا توآج یہ ضلع اتنا پسماندہ نہیں ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن