• news

الیکشن کمشن کی رپورٹ میں عمران کے دھاندلی الزامات کا کوئی ذکر نہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمشن کی رپورٹ پڑھے بغیر فیصلہ سنا دیا، میری درخواست ہے کہ شاہ محمود قریشی رپورٹ خود پڑھیں یا کوئی انہیں پڑھ کر سنا دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی الزامات لگائے انکا اس رپورٹ میں کوئی ذکر تک نہیں، عمران نے سابق آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس کی مداخلت کا کہا، رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں۔ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا ذکر ہے، دھاندلی کا نہیں، رپورٹ میں کہیں نہیں کہا گیا کہ الیکشن چوری ہوا۔ قبل ازیں ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک میں دو سوچیں لڑ پڑی ہیں ایک سوچ اعلیٰ انسانی قدروں کی بحالی اور ملکی ترقی کی سوچ ہے جبکہ دوسری سوچ جنگ و جدل اور فسطائیت کی سوچ ہے۔ دہشت گردی کے واقعات سے ہمارا عزم کمزور نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، بجلی کی قلت کے مسائل اسی صورت حل ہوں گے جب حکومت کو کام کرنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن