• news

الیکشن کمشن نے دھاندلی تسلیم کر لی، افتخار چودھری جمہوریت کے میر جعفر ہیں: عمران

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی جمہوریت کے میرجعفر سابق چیف جسٹس افتخارچودھری نے کرائی، دھاندلی میں ملوث افتخار چودھری کے خلاف سچائی بتانے کے لئے بے چین ہوں، اس لئے سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ میرا کیس جلد سنے، الیکشن کمشن کی رپورٹ سے نوازشریف کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، الیکشن کمشن کی رپورٹ ہمارے دھرنے کے دباؤ پر باہر نکلی، الیکشن کمشن نے دھاندلی پر ہمارا موقف تسلیم کیا اور رپورٹ میں عام انتخابات کو فراڈ قرار دیا گیا، بیلٹ پیپرز اردو بازار سے چھپوانے اور ناقص سیاہی کے استعمال کا  اعتراف کیا گیا،  افتخار چودھری کے خلاف سابق ڈی جی ایم آئی ندیم اعجاز کا بیان حلفی میرے پاس آچکا ہے، قائم مقام چیئرمین نادرا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی نتائج تبدیل کررہے ہیں جس کا ہمیں پتا چل چکا ہے، ہم چیئرمین نادرا کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا دلوائیں گے، جب قومیں امتحان میں آتی ہیں تو حکومتیں فیل اور قوم ہی پاس ہوتی ہے۔ وہ منگل کی شب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ الیکشن کمشن نے خود تسلیم کیا ہے کہ دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبدیل ہو رہا ہے عوام کو اپنے حقوق کا پتہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے خود کو بدلنا پڑے گا۔ الیکشن کمشن نے 9ماہ تک اس رپورٹ کو دبائے رکھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ادارے نے انتخابات میں ہماری مدد نہیں کی۔ عمران خان نے کہا کہ نیب کے سابق چیئرمین سید فصیح بخاری نے آصف زرداری کو خط لکھا کہ پری پول دھاندلی ہونے والی ہے اور افتخار چودھری دھاندلی کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن