• news

ایشین گیمز کی انتظامیہ سمیت اہم شخصیات نے پاکستان بھارت ہاکی مقابلہ دیکھنے کا مطالبہ کر دیا

انچیون(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلے جانے والے ایشین گیمز کے ہاکی میچ کے لئے کوریا کی اہم شخصیات کی دلچسپی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک کی اہم شخصیات نے ایشین گیمز کی انتظامیہ سمیت ایشین ہاکی فیڈریشن سے میچز دیکھنے کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کا کہنا تھا کہ میچ کےلئے بڑی تعداد میں کوریا کی وی آئی پی شخصیات نے رابطہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن