• news

فٹنس بہتر نہ ہونے پر شاہد آفریدی سمیت 11 قومی کرکٹرز کو جرمانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس بہتر نہ ہونے پر شاہد آفریدی سمیت 11 قومی کرکٹرز کو جرمانہ کر دیا۔ بورڈ کی جاری کردہ نئی سکیم کے تحت تمام قومی کرکٹرز کے ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ ہوا کریں گے۔ اسی کے مطابق گیارہ کھلاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بہتر فٹنس والے 5 کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ جرمانے والے کھلاڑیوں میں ، شاہد آفریدی ، عمر اکمل اور عبدالرحمان سمیت گیارہ کرکٹرز شامل ہیں۔ ناقص فٹنس والے کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹریکٹ فیس سے 25 فیصد کٹوتی ہو گی۔ اچھی فٹنس والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق ، احمد شہزاد ، بلاول بھٹی ، عمر امین اور شان مسعود شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن