اولمپک ایسوسی ایشن اورسپورٹس بورڈ کے مابین تنازعہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ملک کومذاق نہ بنایاجائے:جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورسپورٹس بورڈ کے مابین تنازعہ کے حوالے سے مقدمہ میں صدراولمپک ایسوسی ایشن کے علاوہ باقی تمام عہدوں پراڑھائی مہینے کے دوران دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ جسٹس ثاقب نثارنے قرار دےا کہ اولمپک ایسوسی ایشن اورسپورٹس بورڈ کے مابین تنازعہ سے پاکستان کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے ملک کومذاق نہ بنایاجائے۔
دونوں تنظیمیں اس تنازعہ کوجلد حل کریںدنےا سپورٹس میں اعزازات حاصل کرکے نام بنا رہی ہے جبکہ یہاں سپورٹس ایسوسی ایشنز کی آپس کی لڑائیاں ختم نہیں ہوتیں۔ منگل کوجسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پردونوں تنظیموں کے وکلاءنے اپنے اپنے موقف کے حق میں دلائل دیئے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد صدرکے عہدے کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام عہدوں پر75 روزمیںدوبارہ الیکشن کرواکرعدالت کورپورٹ پیش کی جائے اورالیکشن قواعد وضوابط کے مطابق حفیہ رائے شماری کے طریقہ کارکے تحت کئے جائیں جسٹس ثاقب نثار نے قراردیاکہ عدالت سپورٹس بورڈ اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مابین تنازع کوبعد میں دیکھے گی۔ اس تنازعہ سے پاکستان کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے ملک کو مزید مذاق نہ بنایاجائے اور دونوں تنظیمیںمل کر اس تنازعہ کوجلد ازجلد حل کریں بعدازاں مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔