پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور قصہ ”ہیر“ کے خالق وارث شاہ کے 216 ویں عرس کی تقریبات شروع
جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار ) پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور قصہ ”ہیر‘ ‘ کے خالق سید وارث شاہ کے 216 ویں عرس کی تین روز تقریبات شروع ہوگئیں۔ ڈی سی او علی جان خان،ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل چودھری آصف پرویز، اسسٹنٹ کمشنر راشد ارشاد حسین، ڈی او سی عبدالغفور چودھری، ڈی ایس پی فخر بشیر راجہ سمیت دیگر نے عرقِ گلاب سے غسل دینے کے علاوہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری سرفراز چھنہ، احسان المالک، طارق بشیر خان، ڈاکٹر خضر حیات، وقاص چوہان، سید علی معظم رضوی، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد یعقوب سندھو، ڈاکٹر خالد محمود بھٹہ، سیف الرحمن سیفی ودیگر بھی موجودتھے۔
وارث شاہ/ عرس