• news

عمران، طاہر القادری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے درخواست سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے طاہر القادری اور عمران خان و دیگر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالے سے دائر آئینی درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے درخواست ایک شہری وسیم ریحان کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوتا اسلئے درخواست گزار کسی مناسب فورم سے رجوع کرے۔
درخواست اعتراض

ای پیپر-دی نیشن