ڈیڈلاک کی صورت میں مذاکرات کی تفصیلات منظر عام پر لائینگے: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ناقابل عمل ہے۔ ڈیڈلاک کی صورت میں مذاکرات کی تفصیلات منظرعام پر لائیں گے۔ سرکاری تنصیبات پر قبضے کی کوشش پر قانون حرکت میں آئیگا۔ تحریک انصاف کی سوئی وزیراعظم کے استعفے پر اٹکی ہوئی ہے۔ دریں اثناءمشہور مصنف ڈاکٹر عزیز الرحمن بگھیو کی کتاب ”اسلام کا اصلی چہرہ“ کی پرسٹن یونیورسٹی میں تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تبدےلی انقلاب سے نہےں اصلاح سے آتی ہے، اسلام کی تعلےمات کو چھوڑنے کی وجہ سے ہم تفرقوں مےں پڑ گئے ہےں، نظام سے باہر رہ کر سسٹم کو تبدےل نہےں کےا جا سکتا، اس کےلئے ضروری ہے کہ ہم نظام کا حصہ بن کر اسکے اندر انقلابی تبدےلیاں لے کر آئےں، ملک کی ترقی پالےسےوں کے تسلسل سے ہوتی ہے، ملک کے اندر جمہورےت کو اےک ساےہ دار درخت بننے دےا جائے، ہم قرآن کی تعلےمات کو سمجھ نہےں سکے جس کی وجہ سے آج ہمےں ”اسلام کا اصلی چہرہ“ پےش کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، ملک کے اندر انفرادی دلچسپی نہ دےکھی جائے بلکہ جمہور کی رائے کو سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عزےز الرحمن بگھوےو کی کتاب اس بات کا تعےن کرتی ہے کہ مسلمانوں کو کامےابی حاصل کرنے کےلئے ضروری ہے کہ قرآن کی تعلےم کو اپنی زبان مےں سمجھ سکے، آج کل کے دور مےں اسلام اور قرآن کی تعلےمات کو غلط طور پر پےش کےا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر انتشار اور انارکی ہے۔ اس موقع پر سنےٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اسلام کے بارے مےں جو تصوےر مغرب کی دنےا مےں قائم ہے اس کو غلط ثابت کرنے کےلئے ےہ کتاب اسلام کا اصلی چہرہ کا سامنے آنا خوش آئند بات ہے۔
احسن اقبال