• news

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا‘ 3 اکتوبر جمعہ کو حج اکبر ہو گا

طائف + پشاور (ممتاز احمد بڈانی+ نوائے وقت رپورٹ + ثناء نیوز) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ لہٰذا حج 3 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو ادا کیا جائیگا۔ اس طرح یہ حج اکبر ہو گا۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  جمعرات کو ہو گا۔  اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق  مسجد قاسم علی خان  پشاور میں  5 اکتوبر کو عید منانے کا اعلان کر دیا گیاہے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ عید اتوار 5 اکتوبر کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن