فیول ایڈجسٹمنٹ: نیپرا نے بجلی 29 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ثناء نیوز) نیپرا نے بجلی 29 پیسے یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی، 50 یونٹ گھریلو اورکے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر اسلام آباد میں سماعت کی، نیپرا نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بلوں میں بجلی صارفین کو ریلیف ملے گا۔