• news

تحریک انصاف کو 28 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت

لاہور (خصوصی رپورٹر+ثناء نیوز) حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کو 28 ستمبر  اتوارکو مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے کی اجازت دیدی، ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے سی سی پی او کو خط لکھ دیا۔ مینار پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان 55 ایکڑ  اراضی پر مشتمل ہے، اس کے اندر تقریباً 4 لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے لاہور کے جلسہ کو کامیاب شو بنانے کے لئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ وہ خود لاہور میں بیٹھ کر پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کے تیاری کے کاموں کی نگرانی کریں۔ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف لاہور کے دفتر میں آج جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس بلا لیا۔ وہ ضلعی عہدیداروں کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن