عاصمہ جہانگیر اور ایڈورڈ سنوڈن کو سویڈن میں انسانی حقوق کا ایوارڈ دیا گیا
سٹاک ہام (نوائے وقت رپورٹ) وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر اور امریکی رازوں کو افشاء کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کیلئے سویڈن کے انسانی حقوق کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سویڈن کے ’’رائیٹ لائیولی ہڈ‘‘ ایوارڈ کو نوبل انعام کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں باسل فرننڈو بھی شامل ہیں۔شہریوں کی سرکاری خفیہ نگرانی سے متعلق انتہائی اہم دستاویزات عام کرنے والے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق کانٹریکٹرسنوڈن '2014رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ ' برطانوی اخبار دی گارجین کے مدیر ایلن رسبرجر کے ساتھ شیئر کریں گے۔