• news

خیبر پی کے حکومت بھی پشاور میں میٹرو بس چلائے گی، منصوبے کی منظوری

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے پشاور میں میٹرو بس پروجیکٹ چلانے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت گزشتہ روز یہاں اجلاس ہوا جس میں میٹرو بس منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ میٹرو بس کیلئے ناصر پور جی ٹی روڈ سے کارخانو مارکیٹ تک 26کلو میٹر کارپٹ روڈ تعمیر کیا جائے گا۔ پی سی ون مکمل ہونے اور حتمی منظوری کے بعد عالمی سطح پر مشتہر کیا جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ٹرین سروس پر 29ارب اور میٹرو بس پر 14ارب لاگت آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن