• news

بھارتی فلمیں عریانی دکھانے میں سب سے آگے ہیں:اقوامِ متحدہ

لندن (بی بی سی رپورٹ)امریکی/برطانوی فلموں میں بولنے والے کرداروں میں خواتین کردار صرف 23.6 فی صد ہیں جبکہ بھارتی فلموں میں یہ 24.9 فی صد ہے۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت فلموں میں پرکشش خواتین کو دکھانے میں سرفہرست ہے اور وہاں بننے والی فلموں کے 35 فیصد نسوانی کرداروں میں کسی نہ کسی حد تک عریانی کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے عالمی پیمانے پر مقبول فلموں میں خواتین کے کرداروں کی تصویر کشی پر پہلی بار ایک سروے کروایا ہے جس کی رپورٹ میں یہ باتیں سامنے آئی ہیں۔میڈیا میں جنس‘ کے عنوان کے تحت یہ مطالعہ اقوام متحدہ کے تعاون سے جینا ڈیوس انسٹی ٹیوٹ نے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن