• news

سپریم کورٹ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں نوید ملک کی ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبر پی کے نوید ملک کی ضمانت خارج کردی۔گزشتہ روزجسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپی کے پولیس اسلحہ خریداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق انسپکٹرجنرل خیبرپی کے نوید ملک کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ضمانت منسوخ کردی، شریک ملزم رضاعلی خان کی بھی ضمانت خارج کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن