• news

الطاف نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان واپس آئیں: آفاق احمد

دبئی (طاہر منیر طاہر)  مہاجر قومی موومنٹ ایم کیو ایم حقیقی کے چئیرمین آفاق احمد نے  لندن سے واپسی پر دبئی میں الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے اگر سیاست کرنی ہے تو پاکستان آکر عملی سیاست میں حصہ لیں۔ اتنی دور بیٹھ کراحکامات صادر کرنے سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان آ جائیں اور یہاں رہ کر سیاست کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ محض یونٹ انچارج تبدیل کرنے یا رابطہ کمیٹیوں میں ردوبدل سے کراچی میں امن نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن