• news

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت پر چیئر مین سینیٹ برہم

اسلام آباد(این این آئی ) خصوصی کمیٹی سینیٹ ایمپلائز کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملات کے حوالے سے پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ کا نام استعمال کر کے لوگوںکو لوٹا گیا اور لوگوں کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کر کے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی ۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی اجلاس میں عدم شرکت پر چیئرمین سینیٹ سخت برہم ہو گئے اور کہا کہ کیوں نہ سیکرٹری داخلہ کی تنخواہ روک لی جائے اور کہا کہ عدالتوں کی طلبی پرتو بیورکریٹ بھاگے بھاگے پیش ہو جاتے ہیں اُس دن کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ہوتی چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی عوامی مفاد کے اہم اجلاس میں موجود ہیں اور سیکرٹری داخلہ غیر حاضر اور کہا  پارلیمنٹ سے بالاتر کوئی نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن