نریندر مودی نیویارک میں نواز شریف کو ناشتے کی دعوت دیں: بھیم سنگھ کا مشورہ
واشنگٹن+ نئی دہلی(نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) بھارت کی نیشنل پنتھرا پارٹی کے سرپرست اعلی اور قومی یکجہتی کونسل کے رکن پروفیسر بھیم سنگھ نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے نیویارک کے دورہ کے دوران پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو ناشتہ کی دعوت دینی چاہئے۔ پاکستان بھارت وزراء اعظم کے نام اپنے خط میں بھیم سنگھ نے بھارتی وزیراعظم کو یاد دلایا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے26 جون2014ء کو دہلی میں منعقدہ ان کی حلف برداری کی تقریب میں ان کی دعوت پرشریک ہو کر فراخدلی کا مظاہرہ کیا تھا ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ۔مودی کی حکومت مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی سکھ تنظیم نے مودی کے خلاف مہم شروع کر دی۔ مودی دورہ امریکہ کے دوران نوراتری پر رہیں گے یعنی 9 روز صرف پانی پئیں گے۔ وائٹ ہائوس میں کھانا نہیں کھائیں گے۔