• news

اوباما مودی ملاقات‘ کشمیری امریکن کونسل کا 29 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کشمیری امریکن کونسل نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی امریکی صدر اوبامہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کشمیر میں جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی یاد میں شمعیں روشن کرکے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔کشمیری امریکن کونسل کے ایک اعلامیہ کے مطابق 29 ستمبر کو جب وزیراعظم مودی وائٹ ہا¶س میں امریکی صدر سے ملاقات کر رہے ہوں گے کشمیری شمعیں روشن کرکے امریکی صدر اوبامہ اور وزیراعظم مودی کو یاد دلائیں گے کہ سکیورٹی کونسل نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔ صدر اوبامہ نے بھی کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کا اعلان کیا تھا۔ شمعیں روشن کرنے والے امریکی صدر کو بھی ان کا وعدہ یاد دلائیں گے۔
کشمیری امریکن کونسل

ای پیپر-دی نیشن