زمان پارک لاہور میں عمران کی رہائش گاہ پر لگے 3 بجلی میٹروں کے بل جمع کرا دیئے گئے: نجی ٹی وی کا دعویٰ
لاہور (آئی اےن پی) تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے اپنی سول نافرمانی تحرےک کو مسترد کرتے ہوئے لےسکو کے نوٹس پر اپنے گھر کے 3بجلی کے مےٹروں کے بل جمع کروا دےئے ہےں۔ نجی ٹی وی کے مطابق زمان پارک لاہور مےں عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تینوں میڑوں کے ادا شدہ بلوں کی کاپیاں حاصل کر لیں ہیں۔ تینوں بل 29 اگست کو جمع کرائے گئے۔ اگست کے تین بل جرمانے کے ساتھ 39 ہزار 648 روپے جمع کرائے گئے۔ بل جمع ہونے کے بعد عمران خان 60 روزہ نادہندگان کی فہرست سے نکل گئے۔ لیسکو حکام کے مطابق اگست کے بل جمع نہ کرائے جاتے تو آج بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جاتا۔
عمران/ بل