• news

چھت سے اہلکاروں پر فائرنگ کے جواب میں متحدہ کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مارا: رینجرز

کراچی (این این آئی) ترجمان رینجرز میجر سبطین رضوی نے کہا ہے قانون شکن عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ گزشتہ رات عمارت کی چھت سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی کے طور پر ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مارا گیا اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے 23 کارکنوں میں سے 8 کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے ہمارے پاس ایم کیو ایم کے 15 کارکنان موجود ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ترجمان /رینجرز

ای پیپر-دی نیشن