• news

حج اسلام کا اہم فریضہ

فاروق طارق چوہدری
عمرہ کی نیت کرنے سے پہلے  اوراحرام باندھنے سے پہلے غیرضروری بالوں کی صفائی ناخن کاٹنا‘ غسل یا وضو کا کرنا ضروری ہے۔ احرام باندھنے کے بعد دو نفل ادا کرنا اور اللھم لبیک پکارنا ضروری ہے یہ اس وقت تک پڑھتے رہیں گے جب تک آپ خانہ کعبہ میں عمرہ کے لئے  جاتے رہیں۔ احرام باندھنے کا وقت اپنے گھر  یا ہوائی اڈے کے مقام پر میقات سے پہلے ہے ۔ احرام کا لباس‘ مردوںکے لئے دوسفید اَن سلی چادریں پاؤں میں ہوائی چپل‘ جبکہ عورتوں کے لئے ان کا اپنا لباس مکمل‘ سر مکمل ڈھکا ہوا ہونا چاہئے۔ احرام کا طریقہ مرد ایک چادر تہہ بند کی طرح باندھ لیں اور دوسری چادر اوپر اوڑھیںمگر سر ننگا ہونا چاہئے ۔نیت کے الفاظ اللھم لبیک العمرہ: اے اللہ کریم میں عمرہ کے لئے حاضر ہوں۔ پھر ساتھ تلبیہ پڑھیں:۔ لَبَّیْکَ اَللّٰھُمّ لَبَّیْکَ ط لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ  یہ نیت بھی کی جاسکتی ہے۔ اے اللہ میں نے عمرہ کی نیت کی ہے اس کو میرے لئے آسان فرما اور قبول فرما ( فتح القدیر) جب آپ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شریف پہنچ جائیں حجاج کرام جس قدر ادب احترام کا خیال رکھیں گے۔ پروردگار اس قدر ان کی حاضری کو شرف قبولیت سے نوازے گا۔ حرم شریف میں حاضری کے لئے نہایت ہی عاجزی کے ساتھ داخل ہوں تو اللہ اکبر پکارتے بیت اللہ شریف پر نگاہ اول زندگی کا ماحاصل ہے جہاںمانگی گئی دعا قبول ہوتی ہے۔طواف حجراسودکے سامنے سے طواف کا آغاز کریں دونوں ہاتھوں کو اٹھائے اور زبان سے بسم اللہ اکبر واللہ الحمید پڑھیں۔ بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائے ہر چکرکا آغاز استلام۔ اللہ اکبر سے ہوتا ہے حجراسود کا بوسہ لینا یا اس کی طرف اشارہ کر کے آگے بڑھنا استلام کہلاتا ہے۔ اس طرح جب سات چکر پورے ہوجائیں تو دہ نفل مقام ابراہیم پر پڑھیں۔
سعی کرنا: مکہ مکرمہ میں ہی دوپہاڑیاں صفا و مروہ ہیں۔ جہاں سیدہ ہاجرہؑ نے سات چکر لگائے تھے پانی کی تلاش میں۔ ان کی یہ سنت آج تک حج و عمرہ کا اہم رکن ہے اور تاقیامت رہے گی۔ سعی کا آغاز صفا پہاڑی سے شروع ہوتا ہے۔ صفا پر خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے اللہ اکبر و اللہ الحمد پڑھیں گے۔ صفا سے پہلا چکر مروہ تک ایک چکر اور دوسرا مروہ سے صفا تک دوسرا چکر لگائیں گے اور اس طرح سات چکر پورے کرنے ہوں گے۔ ساتویں چکر کا اختتام مروہ پر ہو گا صفا مروہ کی سعی میں دو ستونوں پر ٹیوب کے درمیان مرد حضرات قدرے دوڑیں گے جب کہ خواتین اپنی طرز پر ہی چلیں گی۔ صفاء مروہ کی دوڑ کے دوران تیسرا کلمہ اور دعا‘ ربنا اتنا فی الدنیا۔ عذاب النار تک کی کثرت سے پڑھنا چاہئے۔  سرکے بال کاٹنے کا طریقہ‘ سعی سے فارغ ہونے کے بعد مرد حضرات سر پر استرا پھروالیں گے یا اپنے بال چھوٹے کروا لیں گے۔ خواتین کے سر کے بال انگلی کے پور کے برابر کاٹے جائیں گے یہ محرم مرد یا کوئی دوسری خاتون کاٹے گی۔ اس طرح عمرہ کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد آپ اپنا  احرام کھول سکتے۔  اور عام لباس پہن  کر آزادی سے بیت اللہ کا طواف کر سکتے ہیں۔ چنانچہ احترام  کی پابندیاں  ختم ہو جانے کے بعد 8 ذی الحج کو حج کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔
مدینہ منورہ کا مبارک سفر
عازمین حج پہلے یا حج کے بعد مدینہ جا کر روضہ رسولؐ پر حاضری دیتے ہیں۔مدینہ منورہ اللہ کے پیارے نبیؐ کا پیارا شہر ہے۔ جب سے حضورؐ تشریف لائے تو اس کاپیارا نام مدینتہ الرسولؐ اور مدینہ طیبہ مشہور ہوا۔ حج سے پہلے یا بعد مدینہ منورہ میں حاضری سے مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ہی روضہ رسولؐ کی زیارت بھی ہوجاتی ہے۔ اس طرح صحابین اورجان نثار ساتھی ابوبکر وعمر خطابؓ  کی زیارت بھی ہوجاتی ہے اور درودوسلام کا سلسلہ زبان پرجاری رہتا ہے۔ ابو سعیدخدریؓ سے روایت ہے کہ نبیؐ نے فرمایا: حضرت ابراہیمؑ نے مکہ مکرمہ کو حرم کیا اور میں نے مدینہ منورہ کو حرم ٹھرایا۔ روئے زمین پر بلاد الامین مکہ شریف کے بعد مدینہ منورہ شریف افضل ہے۔ مدینہ منورہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ رحمتہ اللعالمین سیدالمرسلین خاتم النبین سرورکائناتؐکی ہجرت گاہ ہے۔ رب کریم یہ توفیق ہر مسلمان کو اور عمرہ و حج کرنے والے حضرات کو نصیب کرے آمین۔

ای پیپر-دی نیشن