وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کیلئے مرسڈیز گاڑی خریدنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کیلئے چوبیس سو سی سی مرسڈیز بینز گاڑی خریدنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل ایسی گاڑی رکھنے کا حق رکھتے ہیں جو سپریم کورٹ کے ایک جج کے لئے ہوتی ہے۔