پارلیمنٹ میں سعد رفیق کی عمران کے خلاف تقریر ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں وزیر ریلوے سعد رفیق کی پارلیمنٹ کے بارے میں تقریر کو چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں سعد رفیق کی تقریر کو غیرقانونی قرار دے کر اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ شہری اقبال طور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سعد رفیق نے دس ستمبر کو عمران خان کیخلاف غیرمہذب تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کتے پالنے والے شخص کو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہونا چاہئے۔ سعد رفیق کی تقریر سے بالواسطہ طور پر قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت پر حملہ کیا گیا جس کا ثبوت تقریر کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر قائداعظم اور عمران کی کتوں کے ساتھ جاری ہونے والی تصاویر اور ان پر بحث ہے۔