ہائیکورٹ: گلوبٹ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری کو دوبارہ نوٹس جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گلو بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضمانت ہونے کے باوجود اسے نظر بند کر دیا گیا۔ گلو بٹ کے خلاف سیاسی دبائو کے تحت انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے ہوم سیکرٹری پنجاب کا جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔