• news

گورنر پنجاب دھرنا بحران کے خاتمے کیلئے پھر متحرک‘ احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دھرنا بحران کے خاتمہ کے لئے پھر متحرک‘ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ‘ دھرنوں کے متعلق صورتحال اور حکومتی شرائط پر تفصیلی  بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور لندن سے وطن واپسی کے بعد ایک بار پھر دھرنا بحران کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئے۔ جمعرات کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان دھرنا بحران کے خاتمے اور بحران کے حل کے لئے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ رابطے میں دونوں رہنمائوں نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قابل عمل شرائط پر بھی غور کیا۔  وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں جماعتوں کے جائز مطالبات پر عمل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور کی (آج) جمعہ کو ڈاکٹر طاہر القادری اور عوامی تحریک کے رہنمائوں سے دھرنا بحران کے حل کے سلسلے میں اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن