نوازشریف کی جوبائیڈن سے ملاقات: پاکستان امریکہ کا دفاع ، معیشت اور توانائی میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
نیویارک (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان کی کایابی امریکہ کی کامیابی ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان امریکہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے امن کانفرنس میں فکرانگیز تقریر کی ہے۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی ترقی امریکہ کیلئے بھی یکساں و اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے بہت سے مفادات مشترکہ ہیں۔ منتخب رہنما کی حیثیت سے نوازشریف کی کامیابی بڑی اہمیت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے امریکہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان امریکہ تعاون کیلئے قائمہ پانچوں ورکنگ گروپ اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ نے معیشت کو توانائی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ادساد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کرینگے۔ اس سے قبل بائیڈن نے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی کامیابیوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طور پر منتخب رہنما کی حیثیت سے آپ کی کامیابی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان جتنا اچھا کام کریگا امریکہ اتنا ہی زیادہ خوش ہو گا۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے امن و امان اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی، معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید وسیع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔