• news

تحریک انصاف کے تینوں منحرف ارکان کو آئین کے تحت نااہل نہیں کیا جاسکتا

اسلام آباد (عمران مختار/ نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے منحرف ہونیوالے تین ارکان کیخلاف عمران نے سپیکر کو ریفرنس بھیج دیا ہے کہ پارٹی نے انکی رکنیت منسوخ کردی ہے لہٰذا انکی سیٹوں کو خالی قرار دیا جائے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کی رو سے انکو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ آرٹیکل 63-A کے تحت اگر کوئی رکن سینٹ یا قومی اسمبلی اپنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں چلا جاتا ہے تب اسکی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔ اسکے علاوہ وہ اگر پارٹی پالیسی کیخلاف وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دے تو پارٹی اسے ہٹا سکتی ہے۔ ان ارکان نے فی الحال ایسا کچھ نہیں کیا اور نہ ہی اسمبلی میں انہوں نے کوئی خاص اعلان کیا ہے اور انہوں نے اپنی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے خلاف بھی کوئی بات نہیں کی تاہم کور کمیٹی کو استعفیٰ دینے سے انکار کیا جس پر آرٹیکل کے تحت وہ نااہل نہیں ہوتے۔

ای پیپر-دی نیشن